حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ولادت با سعادت صدیقۂ کبریٰ حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی مناسبت سے محفل مصطفیٰ (ص) جوہو، اندھیری ممبئی میں شاندار جشن کا انعقاد کیا گیا۔
جشن کا آغاز حدیث کساء سے ہوا اور اس کے بعد حجۃ الاسلام مولانا سید یونس حیدر رضوی ماہلی نے مدح جناب زہرا سلام اللہ علیہا میں بہترین اشعار پیش کر کے سامعین کو محظوظ کیا مولانا موصوف کے علاوہ چند مقامی شعراء نے بھی اپنے اپنے کلام پیش کئے۔
منظوم دور کے بعد استاد جامعۃ الامام امیر المومنین علیہ السلام ممبئی حجۃ الاسلام و المسلمین سید ذکی حسن نے اپنی بصیرت افروز تقریر سے مومنین کے قلوب کو انوار فضائل و مناقب جناب فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا سے منور فرمایا۔
انہوں نے اپنی اس مختصر مگر جامع تقریر میں فضائل کے بیش بہا نکات کے موتیوں کو بکھیرتے ہوئے کہا کہ جناب زہرا کی فضیلت کے لئے بس اتنا ہی کافی ہے کہ اللہ نے قرآن مجید کو پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے قلب مطہر پر نازل فرمایا لیکن نور فاطمہ زہرا کو دینے کے لئے اللہ نے آپ کو آسمان کی بلندیوں کو طئے کرتے ہوئے معراج پر بلایا۔
تقریر کے آخر میں آپ نے تمام مسلمانوں کی کامیابی، حفظ و سلامتی کے لئے خصوصی دعا فرمائی۔
اختتام جشن پر مولانا سید یونس حیدر رضوی ماہلی نے زیارت حضرت فاطمہ زہرا کی قرائت فرمائی اور حسن و خوبی کے ساتھ جشن کو آئندہ سال تک کے لئے ملتوی کیا گیا۔
![ممبئی میں شاندار جشن زہرا (س) کا انعقاد ممبئی میں شاندار جشن زہرا (س) کا انعقاد](https://media.hawzahnews.com/d/2023/01/13/4/1684473.jpg?ts=1673635791000)
حوزہ/ ولادت با سعادت صدیقۂ کبریٰ حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی مناسبت سے محفل مصطفیٰ (ص) جوہو، اندھیری ممبئی میں شاندار جشن زہرا (س) کا انعقاد کیا گیا۔
-
ولادت سیدہ فاطمۃ الزہرا ؑ کی مناسبت سے جمعہ مراکز پر انجمن شرعی شیعیان کی تقاریب
حوزہ/ ولادت با سعادت سیدہ فاطمۃ الزہرا ؑ کی مناسبت سے جمعہ مراکز پر انجمن شرعی شیعیان کی تقاریب کا انعقاد کیا گیا جس میں علماے دین نے سیرت زہرا بیان کی…
-
ممبئی میں عظیم الشان جشن ولادت سید الشہداء علیہ السلام کا انعقاد
امام حسین (ع) کی شخصیت قوم و ملت کے لیے اتحاد و اتفاق کا مرکز ہے: حجۃ الاسلام سید محمد ذکی حسن
حوزہ/ مولانا نے اپنے خطاب میں امام حسین علیہ السلام کے فضائل و مناقب کا ذکر کرتے ہوئے کہا: امام حسین علیہ السلام کی شخصیت قوم و ملت کے لیے اتحاد و اتفاق…
-
حضرت فاطمہ زہرا (س) کو ام ابیھا کیوں کہا جاتا ہے؟
حوزہ/ حضرت زہرا (س) نے پیغمبر اکرم (ص) کی ماں کی طرح تیمارداری اور دیکھ بھال کی، اسی طرح ایسے بیشمار واقعات اسلام کی تاریخ میں موجود ہیں، تاحیات اپنے والد…
-
ہندوستان میں اوقاف کسی ایک فرقے سے مخصوص نہیں، مولانا روح ظفر رضوی
حوزہ/ پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی ولادت کے مناسبت سے شہر ممبئی کی مسجد ایرانیان میں ایک عظیم الشان جشن منعقد ہوا جس میں ایرانی کلچرل ڈائریکٹر…
-
خانۂ فرہنگ جمہوریہ اسلامی ایران راولپنڈی میں حضرت فاطمۃ الزہراء (س) کی ولادت کی مناسبت سے تقریب کا انعقاد
حوزہ / خاتون جنت، حضرت فاطمۃ الزہراء سلام اللہ علیہا کی ولادت باسعادت کی مناسبت سے خانۂ فرہنگ جمہوریہ اسلامی ایران روالپنڈی میں ایک پرنور محفل باعنوان…
-
امام خمینی میموریل ٹرسٹ کرگل کے جانب سے شہدائے مقاومت کی یاد میں پروگرام کا انعقاد
حوزہ/ شھید حاج قاسم سلیمانی اور ابو مھدی المھندس کے یوم شھادت کی تیسری برسی کے مناسبت سے امام خمینی میموریل ٹرسٹ کرگل کے زیر اھتمام مرکزی جامع مسجد میں…
-
حضرت فاطمہ زہراء (س) کی ذات اسلام کی بقا کی ضمانت ہے: مولانا سید احمد علی عابدی
حوزہ/ مولانا سید احمد علی عابدی نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی روایت بیان کرتے ہوئے فرمایا: نیک عورت، جو اپنے شوہر کا ہر لمحہ خیال رکھتی ہے، دل…
-
ممبرا مہاراشٹرا میں بین المذاہب "عظمت فاطمہ زہرا (س)" کے عنوان پر تاریخی کانفرنس کا انعقاد
حوزہ/ ممبئی میں جمہوری اسلامی ایران کے خانہ فرہنگ کے رئیس آقای محمد رضا فاضل نے کہا کہ بی بی کا اسم مبارک اللہ کے نام سے مشتق ہے وہ فاطر ہے اس نے اپنی…
-
اور پھر جرنیلوں میں فرق بھی تو ہوتا ہے..!
حوزہ/ دنیا کے پُر ہجوم میلے میں اکثر فوجی جرنیل ایسے ہوتے ہیں جو فقط اپنے پیشہ وارانہ کام پر توجہ دیتے ہیں عہدے کے مطابق تنخواہ لیتے ہیں یا پھر اگر مزاج…
-
کاشان میں بین الاقوامی قاریوں کی موجودگی میں محفلِ انس با قرآن کا انعقاد + تصاویر
حوزہ / حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے یوم ولادت کے موقع پر ایران کے شہر کاشان کے امام جمعہ، حکام، قومی و بین الاقوامی قاریوں اور حفاظِ قرآن کریم اور…
-
داعش پر فتح کی سالگرہ کے موقع پر عراق کے وزیر اعظم کا پیغام
حوزہ/ داعش پر فتح کی سالگرہ کے موقع پر عراق کے وزیر اعظم نے ایک پیغام جاری کرتے ہوئے اعلان کیا کہ اس فتح کی یاد ہمیں عراق کی ترقی اور عوام کی خدمت کا جذبہ…
-
ڈیرہ اسماعیل خان میں ولادت امام سجاد (ع) کی مناسبت سے جشن کی تقریب کا انعقاد
حوزہ / 15 جمادی الاول ولادت باسعادت امام سجاد علیہ سلام کے سلسلہ میں تھلہ یلہ شاہ پر جشن کا خصوصی اہتمام کیا گیا۔
-
مدرسہ باب الحوائج میں جشن سید الساجدین وتعلیمی مظاہرے کا انعقاد
حوزہ/ امام زین العابدین علیہ السلام کی ولادت باسعادت کے موقع پربارہ بنکی کی مردم خیزسرزمین عالم پور(سیدواڑہ) واقع مدرسہ جامعہ باب الحوائج میں جشن سیدالساجدین…
-
مرحوم علامہ غلام حسن نجفی کی مختصر حالت زندگی
حوزہ/ علامہ صاحب کے شاگرد ہزاروں کی تعداد میں ہیں کیونکہ اپ گزشتہ 60سال سے شمع علوم محمد وآل محمد علیہ السلام روشن کئے ہوئے ہیں مگر چند مشاہیر یہ ہیں۔
-
علامہ شیخ محسن علی نجفی:
گناہ کر کے پشیمان ہونا اس نیکی سے کہیں بہتر ہے جو تمہیں خود پسند بنا دے
حوزہ / المصطفی آڈیٹوریم جامعۃ الکوثر میں دورہ درس تفسیر قرآن کی تکمیل کی مناسبت سے ایک بابرکت و پروقار محفل کا اہتمام کیا گیا۔
-
اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کا53واں سالانہ کنونشن منعقد:
برادر حسن جواد اصغری، اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے نئے میر کارواں منتخب ہو گئے
حوزہ/اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کا 53واں سالانہ مرکزی کنونشن بعنوان"اتحادِ اُمت و استحکامِ پاکستان" و یومِ سیدة النسا ٕ العالمین فاطمۃ زہراء سلام…
آپ کا تبصرہ